جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک سال میں تقریباً ایک لاکھ ہنر مند نوجوان تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام نے ہزاروں نوجوانوں کوجدید دورکے تقاضوں سے جوڑ دیا اور اس پروگرام کے تحت 1سال میں 95 ہزار 710 اعلیٰ ہنر مند نوجوان تیار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام قرض ہی نہیں بلکہ اعلیٰ تکنیکی کورسزمیں بھی آگےنکل گیا، اس پروگرام نے ہزاروں نوجوانوں کوجدید دورکے تقاضوں سے جوڑ دیا، کامیاب جوان پروگرام نے 1سال میں 95 ہزار 710 اعلیٰ ہنر مند نوجوان تیار کئے۔

- Advertisement -

نوجوانوں کی ہائی ٹیک اسکلز کیلئے 1سال میں 4 ارب 30 کروڑ کے اسکالرشپ دئیے گئے، ہائی ٹیک کورسزہوں یامکینکل ،فنی تربیت،تربیتی پیکجزکی تفصیلات ویب پرڈال دی گئی ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ ہائی ٹیک اسکل اسکالرشپ کے تحت 36 ہزار 369 نوجوانوں نےجدید کورسز مکمل کرلئے ، اعلیٰ تربیتی اسکل اسکالرشپ پر 2 ارب 54 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور روایتی ہنر کے کورسزمکمل کرنیوالے نوجوانوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی، روایتی ہنر مندی سکھانےپر1 ارب 64 کروڑ روپے کے اسکالرشپ دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 16ہزار 605 نوجوانوں کو مکینکل طرزکے رسمی کورس بھی کرائےگئے ، نوجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت بڑھنےپر7کروڑ 47 لاکھ اخراجات کئےگئے، جدید کورسز سے مستفید ہونیوالوں میں کارپوریٹ سیکٹر کے 1600نوجوان شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف کمپنیوں میں کام کرنیوالے 1600نوجوانوں کی تربیت پر3 کروڑ84 لاکھ خرچ ہوئے، ہائی ٹیک اسکل کے 28 ہزار سرٹیفائیڈ نوجوانوں میں 13 ہزار کو نوکریاں بھی مل گئیں جبکہ بیرون ملک جانیوالے سیکڑوں ہنر مند نوجوان کی ماہانہ آمد سوا لاکھ تک پہنچ گئی۔

اس حوالے سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھاکر عمران خان دھرتی کا قرض بھی اتار رہے ہیں،ہماری کوشش ہے پاکستانی نوجوان جدید دنیا کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تربیت یافتہ نوجوان دنیا کا مقابلہ کریں گے، 1لاکھ 70ہزارنوجوانوں کی اسلکل ڈیولپمنٹ کا ہدف مکمل کرنےکے قریب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں