اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مریم نواز کو چیلنج کیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق سماعت پر اپنے بیان میں کہا کہ عدالت نےکیس چلانے کاکہاتوجواب آیاوکیل کیس چھوڑکرچلےگئے، تاخیرہتھکنڈوں کےپیچھےچھپناشریف خاندان کاپراناطریقہ ہے، یہ ہمیشہ کوشش کرتےہیں کہ ان کی کیسوں میں تاخیرہو۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزمیں بھی انہوں نےتاخیرحربےاستعمال کیے، ، امجدپرویز پچھلے ہفتے 31اگست کو نیب عدالت میں پیش ہوئے، امجد پرویز وہاں پیش ہوسکتے ہیں تو ان کے کیس میں کیوں نہ ہوئے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ان کے قطری خط کو کسی نے قبول نہیں کیا، ان کواب چھپنے کا ڈھونگ بند ہونا چاہیے، عوام دیکھنا چاہ رہے ہیں کہ ان کی اپیلوں پر کیا فیصلہ ہوتا ہے، میں چیلنج کرتا ہوں مریم نوازاپیلوں پر جلد سماعت کی درخواست کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف وہاں چائے کافی اور پولو میچ کے مزے لے رہے ہیں، عوام کا مطالبہ ہے کہ ان کے کیسوں کا فیصلہ ہوجانا چاہیے،ان کو کہنا چاہیے کہ ان کی اپیلوں پر روز سماعت ہو۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مقابلہ تو اپوزیشن لیڈر کے لیے ہے، جس ملک میں جمہوریت ہوتی ہےوہاں احتساب بھی اہم ہوتا ہے ، ہم ان کواحتساب سےاب بھاگنے نہیں دیں گے، ن لیگ عوام کواب اور گمراہ نہیں کرسکتی۔