اشتہار

گاڑی میں بند جڑواں بچے دم گھٹنے سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں شدید گرمی کے باعث جڑواں شیر خوار گاڑی میں بند ہوجانے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ والدین کی غفلت کا نشانہ بننے والے جڑواں شیرخوار بچے کئی گھنٹے گاڑی میں بند رہے جس کے باعث‌ ان کا دم گھٹ‌ گیا۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کو ان کے والدین میں سے ایک نے گاڑی اپنے 20 ماہ کے بچوں کو بے سد پڑے دیکھا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے ساڑھے 9 گھنٹے تک گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے والدین انہیں گاڑی سے اتارنا بھول گئے۔

پولیس کا اپنی رپورٹ‌ کہنا ہے کہ شہر میں‌ شدید گرمی کے دوران بچے کئی گھنٹے تک گاڑی میں بند رہے جس کی وجہ سے ان کے جسم کا درجہ حرارت اس قدر بڑھ گیا کہ وہ دم گھنٹے سے چل بسے

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ والدین گاڑی سے اتر جائیں اور اپنے بچوں کو گاڑی میں ہی بھول جائیں! پھر بھی اگر یہ حادثہ ہے تو ہم والدین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں تاہم اگر یہ مجرمانہ فعل ہے تو ہم بچوں کو انصاف دلانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

پولیس نے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا تھا تاحال مذکورہ کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی والدین کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں