سعودی سول ایوی ایشن (سی اےاے) نے مملکت کے ائیرپورٹس سے متعلق نیاسفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
سعودی سی اےاے نے تمام ائیرلائنز اور نجی طیاروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ایپلی کیشن پر عمر اور صحت سے متعلق رنگ ظاہر کیا جائے گا۔
سعودی سی اےاے کا کہنا ہے کہ 12 سے بڑی عمر کے افراد کیلئے ایپلی کیشنز پر سفید رنگ ظاہر ہوگا جب کہ 12 سے کم عمر کےافرادکیلئےایپلی کیشن پرسبزرنگ ظاہر ہوگا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) کے مطابق ایپلی کیشن پر رنگ کی تبدیلی صحت کااسٹیٹس بھی واضح کرےگی، 7 ستمبر سے ایپلی کیشن کےنئےفیچز پر عملدرآمدشروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چندماہ قبل توکلکنا اپیلی کیشن کورونا کے باعث متعارف کرائی گئی تھی جس میں شہریوں کی سفری اور صحت سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئی تھیں۔