کراچی: پاکستانی اداکارہ منال خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز سے ہوگیا۔
ایک روز قبل منال خان کے گھر ڈھولکی کی تقریب ہوئی، جس میں اُن کے قریبی رشتے داروں، دوستوں اور دلہا احسن محسن کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
اس تقریب کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر ہوئیں، جن میں منال خان اور احسن کو ایک ساتھ ڈھولکی کی خوشیاں مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: منال خان کی مہندی اور ڈھولکی کی تقریبات کا آغاز
ایک ویڈیو میں منال خان کی بہن ایمن خان بھی گانے گاتی جبکہ اُن کی صاحبزادی اچھل کود کرتی نظر آئیں۔
View this post on Instagram
منال اور احسن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کل ہونے والی تقاریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
Seems like Muneeb Butt and Aiman Khan are busy recording their Vlog 🙈🤩 #AimanKhan #MuneebButt pic.twitter.com/OzUkf7AQ0A
— Lollywoodnow_ (@Lollywoodnow1) September 7, 2021
ڈھولکی میں منال نے نارنجی جبکہ احسن نے سفید رنگ کا شلوار قمیض اور واسکٹ دیدہ زیب ڈیزائن والی واسکٹ زیب تن کی، دونوں نے تقریب میں رقص بھی کیا، جسے دیکھ کر شرکا خوش بھی ہوئے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن کی مایوں 8 ستمبر، بارات 10 اور ولیمے کی تقریب 12 ستمبر کو کراچی میں ہوگی۔
View this post on Instagram