اشتہار

خاتون پائلٹ عمارہ چوہدری سے سنیے پائلٹ بننے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کا نام روشن کرنے والی خاتون پائلٹ عمارہ چوہدری نے اپنے تجربات سے آگاہ کردیا۔

دنیا کے تقریباً لوگ اپنے مستقبل کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خواہش رکھتے ہیں اور بچپن میں ہی طے کرلیتے ہیں کہ بڑے ہوکر انہیں کیا بننا ہے لیکن بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی خواہشات کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔

انہیں افراد میں سے ایک عمارہ چوہدری ہیں جنہوں نے بچپن میں پائلٹ بننے کا خواب اپنی آنکھوں میں سجایا اور سخت محنت اور لگن سے اسے حقیقت میں بدل دیا۔

- Advertisement -

خاتون پائلٹ عمارہ چوہدری نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے سوال پر پائلٹ بننے کےلیے ضروری طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

خاتون پائلٹ نے بتایا کہ پائلٹ بننے کےلیے لائسنس حاصل کرنا اور مضامین میں امتحان پاس کرنا لازمی ہوتا ہے، ایک ایک چیز سے اپ ٹو ڈیٹ رہنا پڑتا ہے۔

عمارہ چوہدری نے بتایا کہ لائسنس حاصل کرنے کےلیے اور اس کی تجدید کروانے کےلیے امتحان دینا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ سے قبل ہمیں لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے اور لائسنس کے حصول کےلیے ہمیں تین ماہ کی گراؤنڈ کلاسسز مکمل کرنی ہوتی ہے۔

عمارہ چوہدری نے بتایا کہ پی پی ایل لائسنس یافتہ پائلٹ کو ایک سو نوے گھنٹے کی پرواز مکمل کرنا ہوتی ہے جس میں 15 پروازیں تنہا مکمل کرنی ہوتی ہیں جب کہ دیگر انسٹرکٹر کے ساتھ ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ ان 3تین ماہ کی تربیت اور تین گھنٹے فلائنگ کے بعد پہلا لائسنس مل جاتا ہے جس کو اسٹوڈنٹ پائلٹ لائسنس یا ایس پی ایل کہا جاتا ہے۔

اس لائسنس کو حاصل کرنے کے بعد مزید پڑھائی اور 40 گھنٹے پرواز مکمل کرنے پر وہ پرائیویٹ پائلٹ لائسنس یا پی پی ایل کا اہل ہوجاتا ہے، اس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کمرشل پائلٹ کا لائسنس دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں