اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سعودی عرب: پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے سفر کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

جوازات سے ایک پاکستانی شہری نے سوال کیا کہ میں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک سعودی عرب میں لی جبکہ دوسری ڈوز پاکستان میں لگوائی جبکہ توکلنا ایپ پر اسٹیٹس ’محصن‘ اور ’صحتی‘ ایپ پر بھی ویکسینیشن کی تصدیق ہوچکی ہے علاوہ ازیں پاکستان میں لی گئی دوسری خوراک کا سرٹیفکیٹ بھی ہے تو کیا مملکت آسکتا ہوں؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ ممنوعہ ممالک سے براہ راست آنے کی اجازت صرف اسی بنیاد پر ہے کہ مذکورہ ملکوں‌ کے مسافروں نے مملکت میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لے رکھی ہوں۔

محکمہ نے بتایا کہ ایسے افراد کے لیے توکلنا ایپ پر ان کا اسٹیٹس ’محصن جرعتان‘ یعنی دونوں خوراکوں کے بعد کورونا سے محفوظ کا ہونا بھی ضروری ہے۔

سعودی حکومت نے پاکستان سمیت ان ممالک سے تعلق رکھنے والے اقامہ ہولڈر تارکین وطن کو براہ راست مملکت آنے کی اجازت دی ہے جنہوں نے مملکت سے جانے سے قبل کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں۔

ایسے افراد براہ راست یعنی بغیر کسی ملک میں دو ہفتے قرنطینہ کیے مملکت آسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب آنے کی مشروط اجازت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں