ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

راشدخان نے افغان ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

راشدخان نے احتجاجاً افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دےدیا۔

افغان میڈیا کے مطابق مایہ ناز اسپنر راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ پر تحفظات تھے ‏اور انہوں نے ٹیم سلیکشن پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ ‏

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ راشدخان افغانستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈسےمطمئن نہیں تھے اور اس حوالے سے انہوں ‏نے بورڈ کو بھی آگاہ کیا تھا۔

- Advertisement -

راشد خان نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت کپتان ٹیم کی سلیکشن میں میری رائےلینی ‏چاہیےتھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈکےانتخاب سےغیرمطمئن ہوں۔

راشدخان نے کہا کہ افغانستان کےلیےکھیلتارہوں گا جو ایک اعزاز ہے تاہم میگا ایونٹ میں کپتانی نہیں کروں گا۔

راشد خان کے دستبردار ہونے پر بورڈ کی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل نہیں آیا اور نہ ہی نئے کپتان کا اعلان کیا ‏گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں