اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شرپسندوں کو کراچی آنے سے روکنے کیلیے اہم اقدام، 5 سڑکیں بند

اشتہار

حیرت انگیز

کمشنر کراچی نے پانچ کم استعمال ہونے والے اینٹری پوائنٹس پر دفعہ 144 کے تحت 30 روز کے لیے پابندی لگا ‏دی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سندھ ریبجرز نے درخواست کی تھی سندھ اور بلوچستان کے درمیان انٹر پرووینشل پانچ روٹس بند کیے جائیں ‏تاکہ شر پسند شہر میں نہ آسکیں۔ ‏

ان پانچ روٹس میں سمار گوٹھ، سالو گوٹھ، نور محمد گوٹھ، ہمدرد یونیورسٹی اور دریجی تریش روڈ شامل ہیں ہیں۔

البتہ عوام کے سندھ اور بلوچستان کے درمیان سفر کے لیے دیگر دس مقامات کھلے ہیں۔ ان دس مقامات میں ‏عباس گوٹھ، مراد گوٹھ، وڈیرا ایم گوٹھ، رئیس گوٹھ، ویسٹرن بائی پاس روڈ، مین آر سی ڈی ہائی وے، آفتاب چوک، ‏ماری چوک، بند مراد اور خدا بخش گوٹھ لنک روڈ شامل ہیں۔

کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن وزرات داخلہ سندھ کے مشورے پر جاری کیا ہے۔ نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ ‏جو بھی خلاف ورزی کرے گا ان کے خلاف کارروائی ہوگئی۔ ضلع عربی ، ملیر اور کیماڑی کے ڈپٹی کمشنر اور ‏اسسٹنٹ کمشنر کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں