اشتہار

بھارت: قرض اتارنے کے لئے ملازم کی بھونڈی حرکت، پولیس نے راز فاش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لوگ اکثر اپنی ضروریات کے مطابق قرض لیتے اور پھر اپنی آمدنی کے مطابق واپس کردیتے ہیں،مگر بھارت میں پیش آئے واقعے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے پمپری چنچواڑ میں ایک نوجوان نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی کمپنی کے ملازمین کی تنخواہیں لوٹ لی، یہی نہیں مذکورہ نوجوان رپورٹ درج کرانے کے لئے خود تھانے بھی گیا، جہاں اس نے پولیس کو من گھڑت کہانی سنائی کہ کمپنی سے گھر جاتے ہوئے پانچ افراد نے مجھ سے مار پیٹ کی اور کمپنی ملازمین کی تنخواہ جن کی مالیت ساتھ لاکھ روپے بنتی ہے، لوٹ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت:دریائے گنگا میں دو کشتیوں میں خوفناک تصادم، متعدد ہلاکتیں

- Advertisement -

رپورٹ درج کرنے کے بعد مقامی پولیس نے اپنی تحقیقات کا آغاز کیا، پمپری چنچواڑ پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر اس معاملے کو سلجھادیا اور پانچ افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ جس شخص نے یہ مقدمہ درج کیا تھا وہ خود اس میں ملوث ہے، ان تمام ملزمان نے مل کر یہ پوری کہانی گڑھی ہے۔

بعد ازاں پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا، جس نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ مذکورہ کمپنی میں بطور ڈرائیور کام کرتا ہے اس کے پاس مزدوروں کی تنخواہ کے پیسے تھے، گرفتار نوجوان نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے قرض کو دور کرنے کے لئے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر یہ پیسے چھینے اور آپس میں بانٹنے کی ٹھانی مگر پولیس نے منصوبے کو خاک میں ملادیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں