جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستانی نوجوان نے دنیا کی مشکل ترین چوٹی سر کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسکردو: پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیما واجد اللہ نگری راکا پوشی سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق واجد اللہ نگری نے غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ساتھ گلگت بلتستان میں واقع بلند ترین پہاڑ راکا پوشی سر کی، جس کے بعد وہ دوسرے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ راکا پوشی دنیا کی 27 ویں بلند ترین چوٹی ہے، جسے بادلوں کی ماں بھی کہا جاتا ہے، اس کی مہم جوئی کو کوہ پیما مشکل ترین قرار دیتے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق راکا پوشی کی بلندی سطح سمندر سے 8 ہزار میٹر ہے، چوٹی اور بیس کیمپ کا درمیانی فاصلہ پانچ ہزار میٹر سے زائد ہے۔

کوہ پیما کے مطابق دنیا کے کسی بھی پہاڑ کی چوٹی اور بیس کیمپ میں اتنا فاصلہ نہیں جتنا راکا پوشی کا ہے، اس لیے مہم جوئی بہت مشکل ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 1979 میں کرنل شیر خان پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے راکا پوشی سر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں