اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شانِ رحمت اللعالمینﷺ منانے کیلئے کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں شانِ رحمت اللعالمینﷺ منانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی3روز میں مشاورت کے بعدسفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شانِ رحمت اللعالمینﷺ منانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ، وزیرقانون وکوآپریٹوزپنجاب راجہ بشارت کمیٹی کےسربراہ ہوں گے ، کمیٹی شانِ رحمت اللعالمینﷺکانفرنس کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دے گی۔

مختلف یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کا قیام بھی کمیٹی کے ٹی اوآرز میں شامل ہیں ، کمیٹی3روز میں مشاورت کے بعدسفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسلاموفوبیا کے جواب میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺمنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سالانہ رحمت اللعالمینﷺاسکالرشپ کے آغازکا فیصلہ کیا ہے، یونیورسٹیز، کالجز ،ا سکولوں میں سیرت النبی ﷺپرتقریری مقابلے ہوں گے۔

انھوں نے کہا تھا کہ پنجاب میں 50کروڑ روپےسے رحمت للعالمین وظائف کا اجراکیاجارہاہے ، ربیع الاول کےمہینےمیں سرکاری سطح پرتقریبات کی جائیں گی اور پنجاب میں بین الاقوامی علما ومشائخ کانفرنس کا انعقاد کیاجائےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت للعالمین ﷺمنایاجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں