جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ : مسافروں کو امیگریشن کیلئے شدید مشکلات درپیش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن عملہ مسافروں کی کاغذی کارروائی میں تاخیر کا باعث بن رہا ہے جس کی وجہ افرادی قوت کی کمی بتائی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کرنے کیلئے ایف آئی اے کو امیگریشن عملے کی کمی کا سامنا ہے۔

دس میں سے صرف 4 کاؤنٹرز پر عملہ تعینات ہے،عملے کی کمی کی وجہ سے کاؤنٹرز خالی پڑے ہیں، جس کے باعث بیرون ملک جانے والے مسافروں کی امیگریشن کے لئے کاؤنٹرز پر لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق بزرگ اور ویل چئیرز پر بیٹھے مسافروں کو امیگریشن کرانے کیلئے شدید مشکلات درپیش ہیں ناتجربہ کارعملے کی وجہ سے مسافروں کی امیگریشن میں کافی وقت لگ رہا ہے۔

اس کے علاوہ اس وجہ سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر کا معاملہ بھی سامنے آرہا ہے، ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگنے سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے تعینات ہونے والا عملہ مسافروں کی امیگریشن کرنے میں دس منٹ سے زائد کا وقت لے رہا ہے جبکہ ایک مسافر کی امیگریشن پر زیادہ سے زیادہ دو منٹ کا وقت لگتا ہے، مسافروں کا ڈیٹا درج کرنے میں بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں