منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کابل سے افواج کی واپسی : ایئرلائنوں سے واجبات کی وصولی کا بل تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کابل سے اتحادی افواج کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی ایئر پورٹس کے استعمال کرنے کی مد میں مختلف ممالک کی ایئر لائنز  سے واجبات کی وصولی کا آغاز کردیا ۔

کراچی : افغانستان کے دارالحکومت کابل سے امریکی و اتحادی افواج کے طیاروں کے ذریعے انخلاء کا عمل مکمل ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اتحادی افواج اور دیگر غیرملکی ایئرلائنوں سے واجبات کی وصولی کی فہرست تیار کرلی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے اتحادی افواج و دیگر طیاروں کی آمد و روانگی کے حوالے سے ادائیگی کے لئے واجبات کی وصولی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 10کروڑ70لاکھ روپے کے بل تیار کرلئے۔

ذرائع کے مطابق مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور ایجنٹس کو بھی واجبات کی وصولی کیلئے بل روانہ کئے جائیں گے،294طیاروں کی بلنگ کی گئی جبکہ 134طیاروں کو خصوصی چھوٹ دی گئی۔

ترجمان سی اے اے سعد بن ایوب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر439طیاروں کی آمد و روانگی ہوئی، کابل آپریشن کے حوالے سے سول ایوی ایشن کو ریونیو میں فائدہ ہوگا۔

سعد بن ایوب کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی طیاروں کی پارکنگ، ٹیک آف ولینڈنگ اور ایئر اسپیس کے چارجز وصول کرے گی، اتحادی افواج نے16اگست سے31اگست تک اسلام آباد ایئرپورٹ کو استعمال کیا۔

واضح رہے کہ کابل سے 20سال بعد نیٹو افواج کی واپسی کے حوالے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتحادی افواج کے طیاروں کا مرکز بنا ہواتھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں