اشتہار

کورونا وائرس : یو اے ای حکومت کا تمام رہائشی ویزا ہولڈرز کیلیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات نے تمام ممالک سےرہائشی ویزاہولڈرزکوآنےکی اجازت دے دی ، جو 6ماہ سے پھنسے ہوئے وہ بھی ویکسین لگوا کر واپس آسکتے ہیں، فیصلے کا طلاق 12 ستمبر سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے تمام ممالک سےرہائشی ویزاہولڈرزکوآنےکی اجازت دے دی اور کہا عالمی ادارہ صحت سے منظورویکسین لگانے والے شہری یواے آسکتے ہیں۔

یواے ای حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو 6ماہ سے پھنسے ہوئے وہ بھی ویکسین لگوا کر واپس آسکتے ہیں، فیصلے کا طلاق 12 ستمبر سے ہوگا۔

- Advertisement -

حکام نے مزید کہا کہ پاکستان، بھارت ،بنگلادیش سمیت دیگر ممالک سےرہائشی ویزاہولڈرزآسکتے ہیں تاہم رہائشی ویزاہولڈرز کو 48 گھنٹے پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ دینا ہوگا اور بورڈنگ سے پہلے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

اماراتی حکام کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات آمد کے چوتھے اور آٹھویں دن بھی پی سی آرٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی ضروری ہے تاہم 16 سال سے کم عمر کے بچے ان طریقہ کار سے مستثنیٰ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں