تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ڈالر کی قیمت 168 روپے سے تجاوز کرگئی

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 168 روپے سے تجاوز کرگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر بلند سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 168 روپے سے تجازو کرگیا۔ ایس بی کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 166.66 روپے سے بڑھ کر 168.02 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 20 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 168.70 پیسے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے مہنگاہوکر 199.50 روپے ، برطانوی پاونڈ ایک سال کی بلند سطح 233 روپے پر برقرار رہا جبکہ اماراتی درہم دس پیسے کم ہوکر 46 روپے 20 پیسے اور سعودی ریال پانچ پیسے کم ہوکر 44 روپے 75 پیسے تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: امریکی ڈالر کی اونچی اڑان، 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

رپورٹ کے مطابق 28 اگست 2021 کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 167.43 پیسے تھی، جس کے بعد مئی میں قیمت دس فیصد بڑھی اور پھر 7 مئی کو قیمت کم ہوکر 152.28 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

معاشی ماہرین کے مطابق 4 ماہ کے دوران انٹربینک میں اب تک ڈالر کی قیمت میں 15روپے 74 پیسے اضافہ ہوچکا ہے، روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے دیگر ممالک کی کرنسی بھی مہنگی ہوئی۔ ماہرین نے بتایا کہ غیرملکی کرنسی کی قدر بڑھنے کی وجہ سے پاکستان میں ہونے والی درآمدات کی اشیا بھی مہنگی ہوجائیں گی۔

Comments

- Advertisement -