جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

افغانستان جانے والوں کیلیے خوشخبری، پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے دارالحکومت کابل ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے نے بھی بڑا فیصلہ کر ‏لیا۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مسافروں کو سہولت فراہم کرتے ہوئےکابل کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا ‏فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اےکی پرواز پیر 13 ستمبر کو صبح 7 بجکر 30 منٹ پر کابل روانہ ہو گی جس کے لیے ‏افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اےکو لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نےکابل فلائٹ آپریشن کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے اس آپریشن میں پی آئی ‏اے ایئربس320 طیارے استعمال کرےگی ۔

دوسری جانب قطری حکام نے کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، حکام نے کہا ‏کہ کابل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے، قطر ایئرویز کی ایک پرواز غیر ملکی ‏مسافروں کو لے کر آج کابل سے روانہ ہوگی۔

طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے۔حامد کرزئی ایئر پورٹ کا نام ‏کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں