اشتہار

منال خان اور احسن محسن اکرام رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں فنکاروں کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

- Advertisement -

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار احسن محسن اکرام نکاح نامے پر دستخط کررہے ہیں اور قریب موجود اداکارہ ایمن خان فرط جذبات سے آبدیدہ ہورہی ہیں۔

دوسری ویڈیو میں منال خان تیار ہوکر بینکوئٹ میں داخل ہورہی ہیں اس دوران ان کی بہن اداکارہ ایمن خان انہیں گلے سے لگا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minalkhan✨ (@minalsfeed)

منال خان والدہ کو بلاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’ماما آپ کے کپڑے کتنے اچھے لگ رہے ہیں، آئیں تصویر بنوالیں۔‘

مداحوں کی جانب سے اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کو شادی کی مبارک باد اور دعائیں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن اور محسن احسن اکرام کے ولیمے کی تقریب 12 ستمبر بروز اتوار کے روز کراچی میں ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں فنکاروں کی مایوں اور ڈھولکی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں