اشتہار

ملائیشیا اور کین سائنو نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور : ملائیشین دوا ساز کمپنی اور چین کی کین سائنو بائیولوجیکس کمپنی نے مشترکہ طور پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی کمپنی کین سائنو کی مدد سے ملائیشیا کرونا ویکسین کو مقامی سطح پر شیشیوں میں بھرنے اور تقسیم کیلئے پیک کرنے کے قابل ہو گیا۔

ملائیشیا کی دواساز کمپنی سلوشن بائیولوجکس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اہم سنگ میل کین سائنو کے تعاون سے ممکن ہوا۔

- Advertisement -

کمپنی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ چینی دوا ساز کمپنی نے ملائیشیا کو ایک خوراک والی ویکسین کین سائنو کی 33 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت 5 لاکھ خوراکیں تیار شدہ مصنوعات کی صورت میں دی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں