اشتہار

سعودی عرب کا فضائی کمپنیوں کو انتباہ!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے فضائی کمپنیوں کو پابندی والے ممالک کےلیے سعودی ایئرپورٹس بطور ٹرانزٹ استعمال کرنے سے روک دیا، گاکا نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی کی جانب سے سعودی ایئرپورٹس سے آپریٹ کرنے والی فضائی کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی۔

گاکا نے کرونا وائرس کے باعث پابندی کی فہرست میں شام ہونے والے ممالک کےلیے سعودی ایئرپورٹس ٹرانزٹ کے طور پر استعمال نہ کریں۔

- Advertisement -

گاکا کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سعودی ایئرپورٹس کو بطور ٹرانزٹ استعمال نہ کرنے کی پابندی نجی فضٓئی کمپنیوں پر بھی لاگو ہوگی۔

محکمہ شہری ہوا بازی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی فضائی کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ پابندی والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، برازیل، ایتھوپیا، ویت نام، افغانستان اور لبنان شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں