جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سانحہ نائن الیون کو آج 20 برس بیت گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : سانحہ نائن الیون کو آج 20 برس بیت گئے، نیو یارک کا ٹوئن ٹاور راکھ کا ڈھیر بنا لیکن اس واقعے نے دُنیا میں کئی حکومتیں تاراج کردیں، ان برسوں میں دنیا بالکل بدل گئی۔

ستمبر 11، 2001 ایک ایسا دن تھا کہ جب امریکا میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت سےاغوا کئے گئے دو طیارے ٹکرادئیے گئے جس کے سبب تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

گیارہ ستمبر دوہزار ایک کا یہ منظر کروڑوں لوگوں نے دیکھا اور اس کے بعد دنیا کی بدلتی صورتحال بھی سب کے سامنے تھی، پندرہ سال پہلے نیوراک کی فضا میں تین جہاز قہر بن کر داخل ہوئے۔

- Advertisement -

دو جہاز ٹوئن ٹاور سے ٹکرائے اور سو منزلہ عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا گئے، تیسرا جہاز پنٹاگون کے قریب مار گرایا گیا واقعے میں تین ہزار امریکی شہری ہلاک ہوئے۔

اس انسانیت سوز سانحے میں تین ہزارامریکی اور غیر ملکی باشندے مارے گئے جبکہ چھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے اورمالی نقصان کا تخمینہ دس ارب ڈالر لگایا گیا، واقعے پر اس وقت کے صدر جارج واکر بُش نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اور اُسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے افغانستان پر حملہ کردیا۔

جس کے بعد پوری دُنیا کی بدلتی حالت سب نے دیکھی امریکہ نے افغانستان کے بعد عراق پر حملہ کیا اور پھر یکے بعد دیگرے پوری دُنیا ہی اس آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ آج امریکی نائن الیون کے واقعے میں زندگی ہارنے والے پیاروں کی یاد میں نائن الیون کی یادگار پر جمع ہوئے اور انہیں یاد کیا۔

سانحہ نائن الیون کی وجہ سے دنیا بھر میں وار آن ٹیرر کی عالمی مہم شروع کی گئی جس میں اب تک لاکھوں افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں