اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کورونا کی صورتحال ، 15شہروں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز 15 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں کورونا صورتحال کے پیش نظر 15شہروں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز 15 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تاہم میڈیکل تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ اور دیگر اسٹاف ڈیوٹی پرموجودرہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے 15شہروں میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز 15 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ڈینٹل کالجز،نرسنگ اسکولز ، دیگر میڈیکل ادارے بھی بند رہیں گے۔

ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ میڈیکل تعلیمی اداروں میں ٹیچنگ اوردیگراسٹاف ڈیوٹی پرموجودرہیں گے، اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈہیلتھ کیئرنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

گذشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے میں اسکولوز کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے، اسکولزکی بندش کا فیصلہ کورونا صورتحال کومدنظر رکھ کر کیا گیا ہے تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

خیال رہے پنجاب میں کوروناوائرس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس کے پیش نظر 3 ستمبرکےلاک ڈاؤن آرڈرمیں توسیع کرتے ہوئے پابندیاں بڑھا دی گئیں ہیں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں