سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پین نے افغان خواتین کرکٹ پر پابندی کے فیصلے پر افغانستان ٹیم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹیم پین نے کہا کہ افغانستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلنا ناممکن نظر آتا ہے، وہ ملک جو اپنی آدھی آبادی سے سہولیات چھین رہا ہے اس کے ساتھ کھیلنا ٹھیک نہیں۔
واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا پہلے ہی افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کی دھمکی دے چکا ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے افغان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کیلئے بڑی شرط رکھ دی
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہ لینے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویمن کرکٹ کی دنیا بھر میں کامیابی کرکٹ آسٹریلیا کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ اگر میڈیا رپورٹس ثابت ہو گئیں کہ ویمن کرکٹ کو افغانستان میں سپورٹ نہیں کیا جائے گا تو افغانستان کی میزبانی نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ نومبر میں آسٹریلیا کی میزبانی میں افغان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سریز کھیلنے کےلیے ہوبارٹ جائے گی۔