پیر, جون 30, 2025
اشتہار

منال خان نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ منال خان نے احسن محسن اکرام سے شادی کے بعد اپنی پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، منال نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

منال خان نے انسٹاگرام پر اپنی بارات کی خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ سرخ رنگ کے عروس لباس میں ملبوس ہیں۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر احسن محسن سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’اب آپ باضابطہ طور پر ہمیشہ کے لیے میرے ہو۔‘

منال خان نے مسٹر اینڈ مسز احسن اکرام بھی لکھا۔

اداکارہ کی پوسٹ پر ان کی بہن ایمن خان، صنم بلوچ، مایا علی، صبور علی، سعدیہ غفار سمیت کئی شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارک باد دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منال خان اور احسن محسن اکرام شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوگئی جس میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں نے شرکت کی، دونوں فنکاروں کے ولیمے کی تقریب کل یعنی 12 ستمبر کو ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں