تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

عمر شریف کی طبیعت ناساز، وفاقی حکومت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا

کراچی: وفاقی حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا، یہ بورڈ بیرون ملک روانگی اور علاج کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلات فواد چوہدری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے مقامی اسپتال میں عمر شریف کی عیادت کی۔

وفاقی حکومت کے نمائندگان نے کہا کہ  عمر شریف لیجنڈ ہیں، انہیں ممکنہ سہولیات فراہم کریں گے، میڈیکل بورڈ قائم ہوچکا ہے، جو بیرون ملک روانگی یا کسی اور صورت میں سفر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عمر شریف کو علاج معالجے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کی فنڈز ریزنگ میں عمر شریف عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے، آج حکومت بھی اُن کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو عمر شریف کے علاج کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں، اسپتال کا میڈیکل بورڈ ڈاکٹر فیصل سلطان کی ہدایت پر کام کرے گا، میڈیکل بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت اقدامات کرے گی‘۔

بعد ازاں ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر شخصیات نے بھی عمر شریف کی عیادت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

Comments

- Advertisement -