اشتہار

انگلینڈ کے کئی کھلاڑیوں کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان مانچسٹر ٹیسٹ منسوخ ہونے کا تنازع شدت اختیار کرگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مانچسٹر ٹیسٹ منسوخ ہونے پر انگلش ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے سے انکار کردیا۔

انگلینڈ کے جونی بیرسٹو، کرس ووکس اور ڈیوڈ ملان نے بھارتی لیگ کھیلنے سے انکار کردیا جبکہ جوز بٹلر، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر پہلے ہی لیگ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹیسٹ ختم کرنے کی وجہ آئی پی ایل کو ہی قرار دیا، رپورٹ کے مطابق مانچسٹر ٹیسٹ نہ ہونے سے انگلینڈ کو 31 ملین پاؤنڈ کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس بھارت اور انگلینڈ کا آخری میچ ‘نگل’ گیا

یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کورونا کیسز کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

بھارتی کوچ روی شاستری اور تین دیگر سپورٹ اسٹاف ممبران کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے تھے اس کے بعد بھارتی ٹیم کے مزید ایک سپورٹ اسٹاف کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل تھی اس طرح اب چار میچوں کی سیریز بھارت کے نام رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں