اشتہار

پاکستانی خاتون ندا عثمان نے ملک کا نام روشن کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی خاتون وکیل ندا عثمان چوہدری نے ملک کا نام روشن کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی خاتون وکیل ندا عثمان چوہدری نے آسٹریا میں ویانا جسٹیشیا ایوارڈ جیت لیا جو خواتین وکلا کو ان کی خدمات اور اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر دیا جاتا ہے۔

ندا عثمان چوہدری پورے ایشیا میں واحد خاتون ہیں جنہیں اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

خاتون وکیل کا کہنا تھا کہ 17 ممالک کی 80 نامزدگیوں میں صرف 12 خواتین کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ندا عثمان نے خواتین وکلا کے حقوق کے لیے ملک میں اہم کردار ادا کیا ان کی خدمات کے صلے میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 10 ستمبر کو ویانا میں ایوارڈز کی آن لائن تقریب ہوئی جس میں جسٹیشیا ایوارڈ ملنا بہت بڑا اعزاز ہے، انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے نام کردیا۔

ندا عثمان کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے ایک تنظیم کے تحت پاکستانی خواتین وکلا کے لیے کام کر رہی ہیں، ان خدمات کے عوض انہیں یہ ایوارڈ ملا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں