تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب، چار سالوں‌ میں‌ کتنے سینیما گھر کھلے، مصدقہ تعداد سامنے آگئی

ریاض: سعودی عرب کے وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا ہے کہ مملکت میں چار سالوں کے دوران چوالیس سینیما گھر کھولے گئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے گزشتہ چار سالوں کے دوران کیے جانے والے تفریحی اقدامات کے حوالے سے اہم گفتگو کی، جس میں انہوں نے اعداد و شمار کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ چار سالوں کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 44 سینیما گھر کھولے گئے، پہلے سینیما کا 18 اپریل 2018 کو ریاض میں افتتاح کیا گیا تھا۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ ’آخری2سینما 19اگست2021کوریاض، طائف میں کھولےگئے‘۔ انہوں نے واضح کیا کہ مملکت کے13صوبوں میں سے9صوبوں میں سینیماگھرکھل چکےہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ایک اور سینیما گھر کا افتتاح

یاد رہے کہ سعودی عرب نے تین برس قبل ویژن 2030 منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت مختلف قوانین کو تبدیل کیا گیا جبکہ خواتین کو گھروں سے نکلنے کی اجازت سمیت دیگر بڑے اقدامات کیے گئے۔

سعودی عرب میں وژن 2030 پر عمل درآمد کیا جارہا ہے جس کے تحت گزشتہ برس شاہ فرمانروا نے خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دی اور پھر اُن کے محرم کے بغیر بیرونِ ملک جانے سمیت دیگر پابندیوں کو ختم کیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب میں سینیما گھروں کا افتتاح کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ہی موسیقی کی محافل کا انعقاد بھی ہوا اور عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ریسلنگ جیسے ایونٹ بھی منعقد کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -