جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

شارجہ: اسکول جانے والے بچے ہوشیار، حکام کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: والدین کو اسکول جانے والے بچوں سے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، حکام نے حل نکال لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شارجہ میں اب والدین پرائیوٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے شروع کی گئی ایک نئی ایپ پر اپنے بچوں کی اسکول بسوں کو ٹریک کرسکیں گے، آپ کے بچے محفوظ ہیں” کے عنوان سے ایپ شارجہ کے ایک سو بائیس نجی اسکولوں کے طلبا کے والدین کے لئے دستیاب ہے، لیکن اس سے صرف والدین اور سرپرستوں کو فائدہ نہیں ہوتا۔

ایس پی ای اے کے ڈائریکٹر علی الحسنی نے کہا کہ اسکول بس کے نگران طلبا کی حاضری ریکارڈ کرنے کے لئے بھی ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں، تمام کاموں کی نگرانی ایس پی ای اے کے ہیڈ کوارٹرز میں بھی کی جائے گی، جو خصوصی عملے کو شارجہ میں اسکول بسوں کی نقل وحمل کو ٹریک کرنے کے قابل بناتا ہے کیونکہ وہ طلبا کو اسکول سے لاتے اور لیجاتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پابندی ختم، شارجہ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

اس کے علاوہ ایپ ٹریس کی تعداد کو ریکارڈ کرتی ہے اور ہنگامی حالات میں الرٹ بھی بھیجتی ہے، الحسنی نے مزید کہا کہ ہر بس سات اندرونی اور بیرونی نگرانی کیمروں سے لیس ہے تاکہ طلبا کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، کمیرے بھی اس بات کو یقینی بنانے کا ایک ذریعہ ہیں کہ طلبا اپنے بہترین رویئے پر قائم ہیں۔

یاد رہے کہ دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ امارت میں پرائیویٹ اسکول رواں سال مکمل حاضری کے ساتھ تعلیمی سلسلہ شروع کریں گے، ساتھ ہی پرائیویٹ اسکول کے طلبا کو تعلیمی ادارے میں حاضر ہونے کے ساتھ گھر سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ طریقہ کار رواں سال تین اکتوبر تک جاری رکھا جاسکتا ہے جس کے بعدتمام اسکول طلبا مکمل حاضری کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں