ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کورونا کی نئی شکلوں کے خلاف کونسی ویکسین مؤثر؟ سعودی وزارت صحت نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ امریکی ادویہ ساز کمپنی موڈرنا کی ویکسین کورونا کی نئی شکلوں سے نمٹنے میں مؤثر ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ موڈرنا ویکسین کورونا وائرس کی نئی شکلوں سے نمٹنے میں مؤثر ہے جبکہ دیگر ویکسینز بھی کارآمد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفکٹس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی بدلتی ہوئی شکلوں کی موجودگی کا تقاضا ہے کہ سب لوگ ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لیں، ایسا کرنے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی 39 ملین سے زیادہ خوراکیں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دی جاچکی ہیں۔

ڈاکٹر محمد العبد نے کہا کہ مجموعی طور پر 16.7 ملین افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں