ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سفری پابندی: سعودی عرب کی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی(گاکا) نے ایئرلائنز کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ کورونا کے باعث پابندی والے ممالک کے ٹرانزٹ مسافر مملکت کے ایئرپورٹس استعمال نہیں کر سکیں گے۔

‘گاکا’ کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ مسافروں کے حوالے سے سرکلرز میں جاری ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان، انڈیا اور بنگلا دیش سمیت متعدد ممالک سے براہ راست پروازوں کی آمد پر مشروط پابندی عائد کر رکھی ہےـ

البتہ وہ شہری جنہوں نے سعودی عرب میں ہی کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں اور پھر ممنوعہ ممالک گئے تو وہ براہ راست مملکت آسکیں گے ان پر سفری پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں