تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

ولیمے میں خاتون نے منال کی جگہ ’ایمن‘ کو دلہن سمجھ لیا، ویڈیو وائرل

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی گزشتہ روز ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں شریک ایک خاتون منال کی جگہ ایمن خان کو دلہن سمجھ بیٹھیں۔

اداکارہ ایمن خان اسٹیج پر کچھ خواتین کے ہمراہ بیٹھی گفتگو کررہی تھیں کہ وہاں سیاہ جوڑے میں ملبوس خاتون آئیں اور یہ سمجھیں کہ اسٹیج پر دلہن یعنی منال بیٹھی ہیں۔

ایمن خان نے خاتون کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے بتایا کہ میں دلہن نہیں ہوں، میں ان کی بہن ہوں، اداکارہ نے ہاتھ کے اشارے سے خاتون کو بتایا کہ دلہن منال وہاں بیٹھی ہیں۔

خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی جس میں کیپشن درج کیا گیا ہے ’جب آپ جڑواں ہوں تو یہی ہوتا ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کسی صارف نے کہا کہ ایمن اور منال کی شکل میں واضح فرق ہے تو کوئی ان مہمان خاتون سے متفق تھا کہ دونوں بہنوں میں فرق کرنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام 10 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ ولیمے کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -