اشتہار

اسٹیڈیم کی چھت سے لٹکی ’بلی‘ نیچے آگری، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

میامی: فٹبال اسٹیڈیم کی چھت سے لٹکی بلی نیچے آگری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکا کی ریاست میامی میں فٹبال میچ کھیلا جارہا تھا اس دوران شائقین کی نظر اسٹیڈیم کی چھت پر لٹکی بلی پر پڑی، شائقین نے پرچم کو بطور لینڈنگ پیڈ استعمال کرتے ہوئے بلی کی جان بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ پر بلی ایک پنجے سے لٹکتی ہوئی نظر آرہی ہے اور بعدازاں وہ نیچے آگری۔

- Advertisement -

اس موقع پر وہاں کھڑے شائقین نے پرچم میں بلی کو کیچ کرکے اس کی جان بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی کی جان بچانے پر اسٹیڈیم میں موجود دیگر شائقین خوشی سے جھوم اٹھے اور تالیاں بجانے لگے۔

بلی کو جس پرچم میں بچایا گیا وہ کریگ گرومر نامی شخص اور ان کی اہلیہ کمبرلی کا تھا، کرومر کا کہنا تھا کہ میں نے اور میری اہلیہ نے جب بلی لو لٹکتا دیکھا تو ریلنگ سے فوری جھنڈا اتارا اور اس کو پرچم میں کیچ کر لیا۔

ہارڈ راک اسٹیڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ سیکشن 107 ، 110 اور 208 میں موجود شائقین نے بلی کی جان بچالی، شائقین کے اس اقدام پر ہم ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلی کو ریسکیو کیے جانے بعد سیکیورٹی عملہ اسے لے گیا، بلی کو کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی اور وہ بالکل ٹھیک ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بلی اسٹیڈیم کی چھت پر کیسے پہنچ گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں