اشتہار

منال خان کے عروسی لباس کی قیمت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام 10 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

اداکارہ منال خان کی شادی اور ولیمے کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور مداحوں کی جانب سے دونوں فنکاروں کو مبارک باد دی گئیں۔

اداکارہ منال خان نے بارات کے روز سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین یہ سوال کرتے ہوئے دکھائی دیے کہ منال خان کے اس دلکش عروسی لباس کی قیمت کیا ہوگی۔

دلہنوں کے لیے عروسی لباس تیار کرنے والے معروف ڈیزائنر انس ابرار نے منال خان کی بارات کے لیے لباس تیار کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارف کا دعویٰ ہے کہ منال خان کے بارات کے جوڑے کی قیمت 6 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر انس ابرار کے برائیڈل کلیکشن کے چرچے رہتے ہیں، اس سے قبل انہوں نے دیگر شوبز فنکاروں کے بھی برائیڈل لباس تیار کیے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کا نکاح رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ ہوا جب کہ گزشتہ شب  ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں