اشتہار

خبردار! ان فونز پر جی میل، یوٹیوب و دیگر اہم ایپس اب نہیں چلیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

گوگل اینڈرائیڈ صارفین کو بڑی مشکل میں ڈال دیا، کمپنی نے 27 ستمبر نے متعدد اہم ایپلی کیشنز کو پرانے اینڈرائیڈ فونز میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جی ہاں! جو افراد کو کئی کئی برس تک ایک ہی فون استعمال کرتے ہیں ان کےلیے اب نیا فون خریدنے کا وقت آگیا ہے کیون کہ گوگل کی جانب سے صارفین کو اہم ایپس نے محروم کیا جارہا ہے۔

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ 27 ستمبر سے اینڈرائیڈ 2.3 اور جنجر ورژن میں گوگل کی مقبول ایپس یوٹیوب، گوگل پلے اسٹور، گوگل میپس، جی میل اور دیگر بھی کام نہیں کرسکیں گی۔

- Advertisement -

ان ایپس کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 3.0 اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہوگی ، چونکہ پرانے اینڈرائیڈ فونز میں آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ نہیں ہوتے تو یا فون ہی لینا ہوگا۔

اینڈرائیڈ 2.3 یا اینڈرائیڈ جنجر بریڈ کو گوگل کی جانب سے دسمبر 2010 کو متعارف کرایا گیا تھا اور اب 11 سال بعد کمپنی نے اسے متروک کردیا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی اینڈرائیڈ کے اس ورژن کی سپورٹ ختم کی جاچکی ہے۔

گوگل کے فیصلے سے کتنے فونز متاثر ہوں گے، اس بارے میں تو کچھ کہنا مشکل ہے مگر ایک تخمینے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3 ارب سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کام کررہی ہیں تو کافی افراد پر اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں