اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مگرمچھ کے پیٹ سے 6ہزار سال پرانے نوادرات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں مگر مچھ کے پیٹ سے چھ ہزار سال پرانے نوادرات کی برآمدگی نے صارفین کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میسسپی میں ایک شکاری نے جھیل نے 13 فٹ لمبا اور ساڑھے سات سو پاؤنڈ وزنی خطرناک مگرمچھ پکڑا جس کے پیٹ سے قیمتی نوادرات برآمد ہوئے۔

جان ہملٹن نامی شکاری مگرمچھ کو پکڑنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور کہا کہ مجھے شروع میں لگا کہ کسی نے مگر مچھ کو تیر مارا ہے لیکن بعد میں ماہر آثار قدیمہ نے بتایا کہ ’اس مگر کو کسی نے تیر نہیں مارا بلکہ نے چھ ہزار سال قدیم نوادرات نگل لیے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ پہلے تو میں نے سوچا کہ میں اسے فیس بک پر پوسٹ نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ کوئی بھی اس پر یقین نہیں کرے گا، اس کے باوجود نے سارا واقعہ انٹرنیٹ کی نظر کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں