اشتہار

دل ہو تو ایسا ۔۔۔۔۔ شہری انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں پیٹر نامی سخی دل شہری نے لاٹری میں جیتے گئے کروڑوں روپے دوستوں، رشتے داروں اور ضرورت مندوں کو عطیہ کردیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہری کی گزشتہ سال لاٹری سے 1 ملین ڈالر(تقریباً 16 کروڑ پاکستانی روپے) انعامی رقم نکلی جسے اس نے خود پر خرچ کرنے کے بجائے ضرورت مندوں کو دے دی۔ پیٹر نے دوستوں اور خاندان کے افراد کے علاوہ ان انجبیوں کو بھی پیسے دیے جو ضرورت مند تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شخص کی لاٹری جیتنے کے پیچھے ایک کہانی ہے، ایک مرتبہ اس نے اپنے مرحوم چچا کا چاقو اپنی گاڑی کی چھت پر رکھ کر ڈرائیونگ کی تقریباً ایک گھنٹے کے بعد گاڑی رکی تو خنجر اپنی جگہ موجود تھا، اس واقعے نے پیٹر کو اپنی قسمت آزمانے کی طرف مائل کیا۔

- Advertisement -

اسے لگا کہ ضرور قسمت میرے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ تیز دھار آلہ گاڑی سے نیچے نہیں گرا، بس پھر کیا تھا اس نے فوراً تین لاٹریاں خریدیں جن میں سے ایک سے انعام نکل آیا۔

آسٹریلوی شہری نے انعامی رقم سے ایک گھر قسط پر خریدا اور باقی پیسے ضرورت مندوں کو دے دیے۔ پیٹر نے اپنے پاس صرف گھر کی قسط ادا کرنے اور ایک پرانی گاڑی لینے کے لیے تھوڑی رقم رکھی ہے۔

مذکورہ شہری کا کہنا تھا کہ رقم جیتنے کے بعد پورے پیسے خود رکھنے پر دل مطمئن نہیں ہورہا تھا اسی سبب لوگوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا، فیس بک کے ذریعے بھی ضرورت مندوں تک پیسے پہنچائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں