اشتہار

باپ نے بیٹے کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کرلی، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے ثمن آباد میں باپ نے بیٹے کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کرلی، چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں اسٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل کی چوری کی وارداتیں تھم نہ سکی، موٹر سائیکل کی چوری کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں باپ اور بیٹے کی موٹر سائیکل چرانے کی مشترکہ واردات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کا چھوٹا بیٹا موٹر سائیکلوں کے ہینڈل لاک چیک کرتا ہے، ایک ہینڈل کھلا ملنے پر ملزم بیٹے کو بیٹھا کر موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں رواں برس اب تک 256 گاڑیاں چوری ہونے کے مقدمات درج ہو چکے ہیں، رواں سال موٹر سائیکل چوری کے 5036 واقعات رپورٹ ہوئے، گزشتہ سال 216 گاڑیاں چوری ہوئی تھیں۔

دستیاب ریکارڈ کے مطابق رواں سال اب تک صرف 20 فیصد گاڑیاں برآمد کی جاسکی ہیں، رواں سال کے دوران صرف 11 سو موٹر سائیکلیں برآمد ہوسکی ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال پانچ ہزار ایک سو پچہتر موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، رواں سال کے دوران کار چھیننے کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے، سال 2019 میں کار چھیننے کے 8 واقعات ہوئے تھے۔

رواں سال کے دوران 353 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، گزشتہ سال موٹر سائیکل چھیننے کے تین سو واقعات رونما ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں