برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک کی 90 فیصد بالغ آبادی میں کورونا اینٹی باڈیز موجود ہیں۔
موسم سرما میں کورونا کو قابو میں رکھنےکیلئےحکومت کے اقدامات سے متعلق وزیراعظم نے معاونین کےہمراہ ڈاؤنگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16سال سے زائد عمر کے 80 فیصد افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگا دیں۔
وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ جن افرادنےابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ان کی حوصلہ افزائی کریں گے جب کہ پلان بی پرعمل درآمدکاتعلق اسپتال داخلوں کی شرح پرہوگا۔
برطانوی حکومت کا کورونا سے نمٹنے کا نیا منصوبہ
انہوں نے کہا کہ 90 فیصد بالغ آبادی میں کورونا اینٹی باڈیز موجود ہیں اہل بالغ اور12سے15سال کےبچوں کی ویکسی نیشن سےفرق پڑےگا، اہل افرادکوویکسین اور بوسٹر لگنےسےبہت فرق پڑےگا۔
بورس جانسن نے کہا کہ پی سی آرٹیسٹ اورلٹرل فلوٹیسٹ بدستورمفت رہےگا اور آئندہ سال تک ترقی پزیرممالک کو 100 ملین ویکسین فراہم کریں گے۔