جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج اسلامی دنیا کا بہترین اسٹاک قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکچسینج کو اسلامی دنیا کا بہترین اسٹاک ایکسچینج قرار دے دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عالمی سطح اور بالخصوص اسلامی دنیا میں ایک اعزاز اپنے نام کرلیا، گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ (جی آئی ایف اے) کی جانب سے پی ایس ایکس کو بہترین اسلامی اسٹاک ایکسچینج کے ایوارڈ برائے 2021 سے نوازا گیا۔

جی آئی ایف اے اسلامی دنیا میں بینکنگ اور فنانس کے حوالے سے عالمی پلیٹ فارم ہے، جس نے اسلامی بینکنگ اور فنانس کو فروغ دینے کے لیے 2011 سے ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں جی آئی ایف اے واحد عالمی اسلامی فنانس ایوارڈ پروگرام ہے، جسے دنیا بھر میں نمایاں حیثیت حاصل ہے، یہاں شرعی صداقت کے ساتھ اسلامی بینکاری اور مالیات کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج شریعت کے مطابق مصنوعات فراہم کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس میں وقف شدہ اسلامی انڈیکس، شریعت کے مطابق ایکویٹی اور قرض کے دستاویزات شامل ہیں۔ پی ایس ایکس نے مضاربہ اور اسلامی کمرشل بینکوں کے ساتھ ساتھ ساتھ اسلامک میوچل فنڈز اور ای ٹی ایف جیسی مصنوعات کی بھی لسٹنگ کی ہے۔

پی ایس ایکس ترجمان کے مطابق 770 ارب روپے کی شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں کے مجموعی لسٹڈ سرمائے کا حامل ہے، جو تمام لسٹڈ کمپنیوں کے کل درج کردہ سرمائے کا 53 فیصد بنتا ہے۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایسے سرمایہ کاروں کے لیے ایک مضبوط پروڈکٹ سوٹ پیش کرتا ہے جو سرمایہ کاری کے اسلامی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ یہ شریعہ کمپلائنٹ کمپنیوں کے لیے ایک کم لاگتی اور موثر پلیٹ فارم ہے جو کہ شرعی اصولوں کے مطابق مصنوعات کو استعمال کرتے ہوئے قرض اور ایکویٹی کیپٹل بڑھاتا ہے۔

پی ایس ایکس کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے اعزاز ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے عظیم کامیابی ہے، جس کے تسلسل کو آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا’۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں