جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

موٹر سائیکل سوار بس کے نیچے آگیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر حادثے کی مختلف ویڈیو سامنے آتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات میں موٹر سائیکل سوار کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حادثہ گجرات کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہر داہود میں پیش آیا، موٹر سائیکل سوار بس کی زد میں آکر معجزانہ طور پر بچ گیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے جلد بازی کرتے ہوئے بس سے آگے نکلنے کی کوشش کی اس دوران وہ بس کی ٹکر سے گر کر اس کے نیچے آگیا۔

ڈرائیور نے فوری بریک لگا کر بس روک لی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار کی زندگی بچ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بس کے نیچے سے نکل رہا ہے اور حادثہ دیکھ کر رکنے والے دوسرے افراد اس کی خیریت دریافت کررہے ہیں۔

موٹر سائیکل سوار کے ساتھ پیش آئے حادثے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مختلف تبصرے کیے۔

ایک صارف نے موٹر سائیکل سوار کو قصور وار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’بس سے آگے نکلنے کی کوشش میں اس کی جان بھی جاسکتی تھی۔‘

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بس ڈرائیور نے فوری بریک لگا کر اس کی زندگی بچالی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں