اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فضا علی اسپتال میں داخل! تصاویر نے مداحوں کو پریشان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ فضا علی اسپتال میں زیر علاج تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، اداکارہ نے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ فضا علی بیمار ہیں اور اپنی طبعیت ناسازی کی اطلاع اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے مداحوں کو دی۔

فضا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند اسٹوریز شیئر کیں جس میں ان کے ہاتھ میں لگی آئی وی بھی نظر آرہی ہیں اور لکھا ہے کہ وہ بیمار ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں فضا علی کی بیٹی بھی ان کی گود میں بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل فضا علی ایک گانے کی عکس بندی کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں