اشتہار

قومی ایئرلائن کا مختلف ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے مختلف ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آج پہلی پرواز کینیائی دارالحکومت نیروبی روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نیروبی کے لیے 3خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی، 2پروازیں لاہور اور ایک پروازاسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ پہلی پرواز آج پنجاب کے دارالحکومت سے نیروبی کے لیے اڑان بھرے گی۔

کینیا کے دارالحکومت کیلئے پی آئی اے بوئنگ777طیارے استعمال کرے گی۔ قومی ایئرلائن کی کرغزستان کے دارالحکومت بشکک کے لیے 8پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

- Advertisement -

پی آئی اے آئندہ ہفتے بشکک کے لیے لاہور سے 5پروازیں آپریٹ کرے گی۔ 3پروازیں ملتان سے بشکک روانہ ہوں گی۔

قومی ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات کے شہر راسل خیمہ کے لیے فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ایئرلائن18ستمبر کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشمبے کے لیے بھی خصوصی فلائٹ آپریٹ کرے گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں