جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شاہ محمود قریشی کی اماراتی ہم منصب کو دبئی ایکسپو2020 کےانتظامات پر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی ہم منصب کو دبئی ایکسپو2020 کے انتظامات پر مبارکباد دیتے ہوئے افغانستان صورتحال پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا‌۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان کثیرجہتی دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی اور علاقائی امور سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات اور تعاون کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ نے اماراتی ہم منصب کو دبئی ایکسپو2020 کےانتظامات پر مبارکبا دیتے ہوئے ایکسپو 2020کی شاندار کامیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے افغانستان صورتحال پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں