اشتہار

لیجنڈ دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال جولائی میں سفر آخرت کی جانب کوچ کرنے والے فلمی دنیا کے بے تاج شہنشاہ یوسف خان المعروف دلیپ کمار کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گذشتہ اکیس سال سے دلیپ کمار کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ کافی بحث و مباحثے کے بعد اور سائرہ بانو جی کی رضامندی سے میں نے پیارے دلیپ کمار صاحب کا یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹوئٹ میں مداحوں کیلئے کہا گیا کہ آپ کی مسلسل محبت اور سپورٹ کا شکریہ۔

- Advertisement -

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1438094787396071426?s=20

خیال رہے کہ سائرہ بانو کے شوہر لیجنڈ اداکار دلیپ کمار رواں سال 7 جولائی کو انتقال کرگئے تھے۔

پشاور میں گیارہ دسمبر 1922 کو پیدا ہونے والے دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان تھا اور انہوں نے 1944 میں 22 سال کی عمر میں فلم ‘جوار بھاٹا’ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، وہ ‘انداز’، ‘داغ’، ‘رام اور شام’، ‘نیا دور’، ‘مدھومتی’ ’دیوداس‘ اور ‘آدمی’ جیسی کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ رہے ہیں۔

سائرہ بانو نے 1961میں فلم جنگلی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے پڑوسن، ہیرا پھیری، دیوانہ اور امن جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی 1966 میں ہوئی تھی اور ان دونوں کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں