اشتہار

برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

برازیلیا: برازیل میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 15 سیکنڈ بعد جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے میں گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوگئے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق حادثہ ساؤ پاؤلو اسٹیٹ فیکلٹی آف ٹیکنالوجی کے ساتھ واقع جنگل کے علاقے میں پیش آیا، امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا، حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

طیارے میں بزنس ٹائیکون اپنی اہلیہ اور تین بچوں سمیت سوار تھے، طیارے میں 2 پائلٹ بھی موجود تھے، حادثے میں ایک ہی فیملی کے 5 افراد سمیت 2 پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔

برازیلین فضائیہ کے ماہرین اور ایئر ٹریفک کنٹرول حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جرمنی میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد ہلاک

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں جرمنی میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد  ہلاک ہوگئے تھے۔

طیازرہ اسٹٹ گارٹ کے جنوب میں اسٹینئبرن کے قریب ونڈ لینڈ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، طیارے نے صبح اسٹٹ گارٹ کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں