اشتہار

کویت نے فیملی، سیاحتی اور تجارتی وزٹ ویزے شروع کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کویت نے فیملی، سیاحتی اور تجارتی وزٹ ویزوں کے اجرا شروع کر دیا۔

کویتی میڈیا کے مطابق رہائشی امور کے محکموں نے وزارت داخلہ کونسل کی ہدایت پر فیملی، سیاحتی اور ‏تجارتی وزٹ ویزے جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔

حال ہی میں کچھ لوگوں نے سول آئی ڈی میں اپنے رہائشی پتے کے مطابق انٹری ویزا جاری کرنے کے شرائط کو ‏پورا کرکے ویزے حاصل کیے ہیں۔

- Advertisement -

تین شعبوں سے وابستہ ملازمین شرائط کو پورے کرکے ویزے حاصل کر سکتے ہیں۔

ان تین شعبوں میں پہلے نمبر پر سرکاری اداروں میں کام کرنے والا طبی شعبہ، پھر پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے ‏والا طبی شعبہ اور تیسرے نمبر پر تعلیمی اداروں میں کام کرنے شعبہ شامل ہے۔

سیاحتی وزٹ کے لیے انٹری ویزا ساتھ لانے کی اجازت ہے تاہم سیاسحتی ویزے کو مستقبل میں رہائشی ویزے پر ‏منتقل نہ کرنے کا عہدنامہ جمع کرانا ہوگا۔

شرائط کے مطابق ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ٹیچر اور پرائیویٹ سیکٹر میں ماہر اپنے 16 سال سے کم عمر ‏بچوں کو ویزے کے ساتھ لانے کی اجازت دیتا ہے تاکہ بعد میں فیملی ویزا پر منتقل کیا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں