اشتہار

غیر معمولی حالات، تائیوان کے لڑاکا طیاروں کی موٹر وے پر لینڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

تائپے سٹی: تائیوان کی فضائیہ نے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ہائی وے کے ایک حصے سے طیارے اڑانے اور اس پر اتارنے کی مشق کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مشق تائیوان کی جنوبی پِنگ ٹُنگ کاؤنٹی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی پانچ روزہ سالانہ مشقوں کے دوران کی گئی، مشق چینی حملوں کے باعث تائیوان کے فضائی اڈے ناقابل استعمال ہونے کے مفروضے کے تحت کی گئی۔

مشق کے لئے ہائی وے کے بڑے حصے کو عام استعمال کے لیے بند کرکے متبادل رن وے کے طور پر استعمال کیا گیا۔

- Advertisement -

لڑاکا طیارے انتہائی سرعت رفتار کے ساتھ صدر سائی انگ وین کے سامنے سے گزرے جو ایک کمانڈ پوسٹ سے مشق دیکھ رہی تھیں، تین لڑاکا جیٹ طیارے اور ایک پیشگی خبردار کرنے والا طیارہ،یکے بعد دیگر وہاں اترے اور اپنی سمت تبدیل کرتے ہوئے سڑک پر چلے۔

تائیوان کی فوج نے پانچ ہائی ویز کے مختلف حصوں کو ہنگامی صورتحال میں متبادل رن وے کے طور پر استعمال کے لیے مخصوص کر رکھا ہے، فوج ان حصوں پر کبھی کبھار مشقیں کرتی ہے، ان مشقوں کو کسی حملے کی صورت میں تائیوان کی جانب سے جوابی حملے کی صلاحیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

دوسری جانب چین نے تائیوان پر دباؤ مزید بڑھانے کی واضح مہم کے طور پر تائیوان کے ارد گرد نیوی کے بحری جہازوں اور فوجی طیاروں کی نقل و حرکت میں اضافہ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں