اشتہار

رحم دل خاتون نے ’تتلی‘ کا ٹوٹا پر جوڑ دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

خاتون نے رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تتلی کا ٹوٹا ہوا پر جوڑ کر اسے پرواز کے قابل بنادیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک خاتون نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایک زخمی تتلی کو کس طرح پرواز کے قابل بنایا اور اسے نئی زندگی مل گئی۔

ٹک ٹاک صارف ڈاہلیا نے تتلی کے ٹوٹے ہوئے پر کو انتہائی مہارت سے جوڑ کر اسے پرواز کے قابل بنایا۔

- Advertisement -

خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے تتلی کا نام ’نیمو بکی کوبائیونک تتلی‘ رکھا، انہوں نے بتایا کہ تتلی پر ٹوٹنے کے بعد پھڑ پھڑا رہی تھی اور اڑ نہیں پارہی تھی۔

ڈاہلیا کا کہنا تھا کہ تتلی کے پر دن بہ دن جھڑتے جارہے تھے لہٰذا میں جانتی تھی کہ مجھے جلد ہی کچھ کرنا ہوگا۔

خاتون نے بتایا کہ میں ایک دکان پر گئی اور ایک ’پنکھ‘ ڈھونڈے میں کامیاب رہی جو تتلی کے پروں کے سائز کا تھا پھر میں نے اس پنکھ کو تتلی سے پر سے ملا کر گلو سے جوڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پنکھ لگنے کے بعد تتلی نے آہستہ آہستہ چند فٹ تک اڑنا شروع کیا اور پھر گرنے لگی لیکن چند دن کے بعد پنکھ مضبوط ہوگیا اور وہ اڑنے لگ گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کے اقدام کی تعریف کی جارہی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ نے تتلی کے پر جوڑ کر اسے اڑنے کے قابل بنادیا۔‘ ایک اور صارف نے ویڈیو دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں