جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ کو بڑا صدمہ، جمع پونجی سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ نکیتا راول سے سات لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیکتا راول اپنی شوٹنگ کے لیے بھارتی دارالحکومت میں موجود تھیں جب انکے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ وہ اپنی قریبی رشتہ دار کے گھر پر تنہا تھیں جب چند ملزمان ماسک پہنے گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے نیکتا کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر ان کے پاس موجود تمام رقم لوٹ کر لے گئے۔

نیکتا اس واقعے کے بعد سے صدمے کا شکار ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل ایک ایسی ہی واردات اداکارہ النکریتا ساہی کے ساتھ بھی پیش آچکی ہے جن سے لٹیرے چندی گڑھ میں ان کے گھر میں گھس کر ساڑھے چھ لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے تھے اور دست درازی کی کوشش بھی کی۔

بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ نکیتا راول کو حال ہی میں ڈاکوؤں نے نئی دہلی میں ان کی آنٹی کے گھر پر گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 7 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں